چین میں کورونا وائرس بے قابو مزید 143 ہلاک

مصرمیں ایک شکار،ووہان میں گھروں سے نکلنے پر پابندی ،جانوروں کوبھی ماسک پہنادیے،ڈریپ کا مہنگی دواؤں کا نوٹس


News Agencies February 16, 2020
چین کامددفراہم کرنیوالے سے ممالک سے اظہارتشکر،خوف زیادہ مہلک ہے،سنگاپور،وانگ ژی کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ۔ فوٹو: فائل

چین میں کورونا وائرس سے مزید143افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 1523تک پہنچ گئی۔

چین میں کورونا وائرس سے جمعرات کومزید143افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 1523تک پہنچ گئی، 2641 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 67ہزار 492 ہو گئی ہے۔

چین کی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبہ ہوبے کے علاقے ووہان میں کورونا وائرس سے 143 مزید اموات کے منہ میں چلے گئے،متاثرہ 1,081 افراد کو صحت یابی کے بعدہسپتالوں سے ڈسچارج کردیاگیا، ووہان شہر میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ۔وائرس سے شدید متاثرہ30 سے 39فیصد مریض ووہان کے اسپتالوں سے فارغ،چینی کسٹمز نے صوبہ جیلن میں سرخ مرجان کی 139اشیا ضبط کرلیں،قومی کمیشن صحت کے عہدیدار جیا یاہوئی نے وبا کے مرکز ووہان میں کہاکہ تشویشناک اور شدید بیمارمریضوں کے لئے انسداد وائرس علاج خون کا پلازما اورایکسٹرا کارپوریل میمبران آکسیجن کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

کسٹمز کے سینئر افسر لی گانگ نے کہاہے کہ حکام سمگلنگ کیخلاف بھی سخت کارروائی کریں گے۔مصر میں نوول کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے این این آئی کے مطابق کرونا وائرس براعظم افریقہ تک جا پہنچا، مصر میں ایک شخص ہلاک ،دنیا کے 25ممالک میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ،مصر ی حکام نے ہلاکت کی تصدیق کی۔سفیر چن وی نے کہا کہ سعودی عرب کی امداد سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ حکومت نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا سے رابطے کیلیے ہاٹ لائن قائم کردی۔

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے ایرانی ہم منصب جوادظریف کیساتھ کرونا وائرس کیخلاف جنگ پرتبادلہ خیال کیا۔جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم نے 30 سے زائد ممالک سے اظہار تشکرکیاہے ۔ چینی صدر نے انسداد وبا کے نظام کو بہتر بنانے پر زوردیاہے ۔

سنگاپورکے وزیراعظم لی شیئیگ لونگ نے کہاہے کہ خوف مرض سے زیادہ مہلک ہے ، امید ظاہر کی ہے کہ عوام ذہنی و نفسیاتی دبائو کے بغیر روزمرہ معمولات زندگی جاری رکھیں گے۔ کورونا وائرس،چین میں جانوروں کو بھی ماسک پہنائے جانے لگے،چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر صارفین کی جانب سے چند تصاویر پوسٹ کی گئیں ۔علاوہ ازیں ڈریپ نے کرونا وائرس سے بچائوکے سامان کی مہنگی فروخت کاسخت نوٹس لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں