سندھ امن پیار اور محبت کرنیوالوں کی دھرتی ہے شازیہ خشک

صوفی شعرا نے ہمیشہ محبت کا درس دیا ہمیں ان پرعمل کرکے ہی سکون مل سکتا ہے، شازیہ خشک


Cultural Reporter November 21, 2013
صوفی شعرا نے ہمیشہ محبت کا درس دیا ہمیں ان پرعمل کرکے ہی سکون مل سکتا ہے، شازیہ خشک فوٹو: فائل

معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے جس میں خدا نے ہمیں ہر قسم کی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن ہم اسے قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے اسی طرح سندھ دھرتی صوفی شاعروں اور برزگان دین کی دھرتی ہے اس دھرتی کے لوگوں کو ہمیشہ امن، پیار اور محبت درس دیا ہے۔

سندھ دھرتی محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے ہمیں اپنی دھرتی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے، شہر کی صورت حال میں ثقافتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہے فنکاروں اور موسیقی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، ہمیں مل جل کر شہر کی رونقوں کو بحال کرنے اور امن امان کی صورت حال بہتر بنانے کے جدوجہد کرنا ہوگی۔



موسیقی کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستانی فنکاروں کو جو عزت اور شہرت حاصل ہے وہ ہم سب کے لیے اعزاز ہے ہمیں اپنے ملک اور قوم کے اعتماد پر پورا اترانا چاہیے، اپنے عمل سے ثابت کرنا چاہیے کہ ہم اپنی دھرتی سے کس قدر مخلص ہیں، موسیقی کے شعبہ کو مزید بہتر بنانے اور غیر ممالک میں اپنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں