جماعت اسلامی پاکستان کے ویمن ونگ نے لاھور میں منگل کو ورلڈ حجاب ڈے کے موقع پر ایک ریلی کا اہتمام کیا۔
ریلی میں سیکڑوں حجاب پہنے خواتین نے شرکت کی اس موقع پرجماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو اعلی ٰ مقام عطا کیا ہے۔انہوں نےمغربی آزادی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغرب کا معاشرہ خواتین کو غلط مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر کے دنیا کی تہذیب میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کچھ این جی اوزنے سندھ میں ہندو لڑکیوں کو جبری اسلام قبول کروانے سے متعلق خبروں کو اپنے مقاصد کے لئے اچھالا ہے۔