پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے

تقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا


اسپورٹس رپورٹرز February 17, 2020
تقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل فائیو کی جمعرات کو شیڈول رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں معروف گلوکار بھی شامل ہیں۔

پاکستان سپرلیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا۔ تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

آفیشل ترانے میں شریک چاروں فنکار بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے، شام 6 بج کر 45 منٹ پر شیڈول افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔ لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منانے کے لیے تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں