مفخر کیس اسد بھٹی نے شہباز تتلہ کے قتل کا انکشاف کر دیا

شواہد ضائع کرنے میں معاونت کی، بیان، تمام باتیں ابھی قبل از وقت ہیں، پولیس ذرائع


سید مشرف شاہ February 18, 2020
ایس ایس پی مفخر کی تیسری بیوی بھی منظر عام پر آ گئی، متعدد افراد سے تفتیش جاری۔ فوٹو: فائل

ایس ایس پی مفخر عدیل اور سابق اسٹنٹ شہباز احمد تتلہ کیس کی گتھیاں سلجھنے لگیں،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس حراست میں اسد بھٹی نے شہباز تتلہ کے قتل کا انکشاف کر دیا ہے تاہم ابھی اس معاملے کو دبایا جا رہا ہے۔

ایس پی سی آئی اے کی طرف سے انسپکٹر ملک مبشر اعوان کو فون بھی کئیے گئے لیکن وہ پیش نہ ہوا ہے، جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مفخر عدیل کی تیسری بیوی بھی منظر عام پرآگئی ہے جو مفخر کا خرچہ برداشت کرتی تھی۔

ذرائع کے مطابق مفخر اور شہباز تتلہ کے مشترکہ دوست اسد بھٹی نے پولیس حراست میں شہباز تتلہ کے قتل کا انکشاف کردیا ہے،گرفتار ملزم اسد بھٹی نے اعتراف کیا کہ وہ قتل میں ملوث نہیں،شواہد ضائع کرنے میں معاونت کی تھی، اسد بھٹی کی نشاندہی پر تیسری بار فزیکل شواہد کے لیے فرانزک ٹیموں نے معائنہ کیا ،لیکن پولیس کو ٹھوس شواہد ہاتھ میں نہ لگ سکے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد بھٹی کے انکشاف سچ ہونے کا انحصار شواہد پر ہے ، فیصل ٹاون گھر سے ملنے والے شواہد قتل ثابت کرنے کے لیے نا کافی ہیں،جائے وقوعہ کو دھونے کی وجہ سے اہم شواہد ضائع ہوجانے کا خدشات ہے ،تمام تر کوششوں کے باوجود خون کے نمونے نہیں مل سکے۔ سی آئی اے پولیس نے تفتیش کیلیے مفخر عدیل کے سٹاف کے عملہ کو بھی طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے ساتھ ان کے سٹاف میں کس کس کا تعلق تھا اور وہ تعلق کس حد تک تھا،ان کے عملہ نے انسپکٹر ملک مبشر کے بارے میں خفیہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ ایس ایس پی مفخر عدیل کے ساتھ پارٹیوں کو ارینج کرتا تھا ۔مفخر عدیل نے سی ایس ایس کی تیاری کیلیے ایک کلمہ چوک میں اکیڈمی بنا رکھی تھی ،دوران اکیڈمی مفخر عدیل نے دو سی ایس ایس کی طالبات آسیہ اور عیزہ سے شادی کر رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں