کراچی میں تھیٹر کا مستقبل اچھا ہے ذاکر مستانہ

فنکار ناامید نہیں ہوئے، شہر قائد میں اسٹیج کی بہتری کے لیے کوششیں کررہے ہیں، فنکار۔


Cultural Reporter November 23, 2013
آرٹس کونسل میں نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 2ڈرامے اسٹیج کیے جسے بے حد سراہا گیا، زاکر مستانہ۔ فوٹو: فائل

معروف مزاحیہ اداکار ذاکر مستانہ نے کہاہے کہ کئی سال سے کراچی میں تھیٹر کو بہتر بنانے اور اس کے فروغ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

مشکلات کے باوجود ہمارے حوصلہ بلند ہیں کیونکہ اس خراب صورتحال کی ایک وجہ شہر کے حالات بھی ہیں غلطیاں ہم سے بھی ہوئی ہیں اور ہم اسے نظر انداز بھی نہیں کرسکتے،لیکن کراچی تھیٹر کے فنکار اس کے مستقبل سے مایوس نہیں ہیں جب بھی اچھا ڈرامہ ہوتا ہے اسے دیکھنے لوگ ضرور آتے ہیں۔



یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا آرٹس کونسل میں نے گزشتہ دو ماہ کے دوران دو ڈرامے اسٹیج کیے جسے بے حد سراہا گیا لوگوں نے نہ صرف انھیں پسند کیا بلکہ امید ظاہر کی کہ کراچی میں اچھی کہانی پر مبنی ڈرامے ہوتے رہنا چاہیئں، کیونکہ تھیٹر عوام کے لیے سب سے بہتر تفریح کا ذریعہ ہے، ہم سب کی خواہش ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر تھیٹر کی رونقیں لوٹ آئیں کیونکہ کراچی کے تھیٹر نے ہی پوری دنیا ملک اور قوم کا نام روشن کیا اور آج بھی جب فنکار غیر ملکی دروں پر جاتے ہیں تو انھیں زبردست پزیرائی ملتی ہے یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی مثال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں