آرٹس کونسل میں عالمی اردوکانفرنس 28نومبرسے شروع ہوگی

کانفرنس میں مختلف موضوعات پر21سیشن ہوں گے ،اہم قلم کار شرکت کرینگے


Umair Ali Anjum November 23, 2013
کانفرنس میں مختلف موضوعات پر21سیشن ہوں گے ،اہم قلم کار شرکت کرینگے۔ فوٹو: فائل

آرٹس کونسل میں 28 نومبر سے چھٹی عالمی اردوکانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس کانفرنس میں ہندوستان اورپاکستان سمیت دنیابھر سے جو شعرا، نقاداوردانشورشرکت کررہے ہیں ،ان میں ڈاکٹرجمیل الدین عالی،مشتاق احمدیوسفی، ڈاکٹرجمیل جالبی، ڈاکٹراسلم فرخی، امرجلیل، زہرہ نگاہ ، عبداللہ حسین،ستیہ پال آنند، مسعود اشعر، عطا الحق قاسمی،افتخارعارف، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم ، ڈاکٹر ظفر اقبال، انتظارحسین، شمیم حنفی، احفاظ الرحمن، رسا چغتائی، خورشید رضوی،رضاعلی عابدی، سید جعفر احمد، ڈاکٹرمبارک علی اور مستنصر حسین تارڑشامل ہیں ،کانفرنس میں مختلف موضوعات پر 21 سیشن کااہتمام کیا جائیگا۔



جن میں محفل مشاعرہ،فلمی موسیقی کے 100 سال، ضیامحی الدین کے ساتھ ایک شام ،زندہ کلاسک اداس نسلیں ، بیاد جالب، ذرائع ابلاغ اورزبان کے نئے رابطے،مختلف کتابوں کی رسم اجراشامل ہیں ،عالمی اردو کانفرنس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز بھارتی شاعراورنقادستیہ پال آنند کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی اردوکانفرنس کاانعقادخوش آئند ہے یہ ہندوستان اور پاکستان کے عوام کیلیے موثرعمل ہے اس طرح کے ادبی میلے سجنے سے دونوں ممالک کی عوام یکجاہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں