امریکا پاکستان میں امن اور مذاکرات نہیں چاہتا فضل الرحمن

نیٹو نے پا کستان کے دروازے پر دستک دی ہے حکمراں امریکا سے دوٹوک بات کر یں


آن لائن November 23, 2013
مذاکرات کے موقع پر حملے نے امریکا کے دہر ے کردار کو واضح کر دیا، سربراہ جے یوآئی۔ فوٹو: فائل

جے یو ائی کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے ٹل میں ڈرون حملے کو پا کستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے اور کہاکہ اس حملے نے ثابت کر دیا ہے۔

امریکا پا کستان میں نہ ہی امن چا ہتا اور نہ ہی مذاکرات ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔



انھوں نے کہا کہ نیٹو نے پا کستان کے دروازے پر دستک دی ہے حکمرانوں کو اب امریکا سے دوٹوک بات کر نی ہوگی صرف مذمتی بیان دینے سے بات نہیں بنے گی، عوام پوچھتے ہیں کہ حکومت اور ادارے اب خدا نخواستہ اور کس دروازے کو ٹارگٹ ہونے کا انتظار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں