رواں برس اسلام آباد میں قومی مقابلوں کا انعقاد روک دیا گیا

ناگزیر حالات اور حفاظتی اقدامات کے تحت اسلام آباد میں نیشنل ایونٹس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پی ایس بی


Zubair Nazeer Khan November 24, 2013
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے سبب قدم اٹھایا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے سبب رواں سال کے اختتام تک اسلام آباد میں قومی مقابلوں کے انعقاد کو روک دیا۔یوں جناح اسٹیڈیم میں2 سے5 دسمبر تک شیڈول قومی ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی

ذرائع کے مطابق پی ایس بی نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنزکو مطلع کیاکہ ناگزیر حالات اور حفاظتی اقدامات کے تحت اسلام آباد میں نیشنل ایونٹس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔



معلوم ہوا ہے کہ آئی او سی کی جانب سے ملنے والی مہلت کے بعد قومی فیڈریشنز کے کوائف اکھٹے کرنے میں مصروف بورڈ نے کسی بھی بد مزگی سے بچنے کے لیے بھی اس فیصلے کو نافذ کیا ہے،کسی بھی کھیل کی قومی تنظیم دارلحکومت میں دسمبر کے اختتام تک کوئی ایونٹ منعقد نہیں کر سکے گی، دریں اثنا موقف جاننے کے لیے بار بار کوشش کے باوجود پی ایس بی حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں