پاگل کتے کے کاٹنے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی

اینٹی ریبیزٹیکے لگنے کے باوجود 21سالہ حاجی کی حالت بہترنہ ہوسکی


Nama Nigar February 25, 2020
اینٹی ریبیزٹیکے لگنے کے باوجود 21سالہ حاجی کی حالت بہترنہ ہوسکی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سجاول میں پاگل کتے کے کاٹے جانے والے نوجوان کی اینٹی ریبیز انجکشن لگوانے کے باوجود حالت غیر ہوگئی۔

میرپوربٹھورو اسپتال انتظامیہ نے مریض کو کراچی منتقل کرنے کا لیٹر تھما دیا، ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے مریض نوجوان کو کراچی لے جانے سے انکار پر نوجوان کا والد اسے پک اپ میں رسیوں سے باندھ کر کراچی لے گیا۔

سجاول کی تحصیل میرپوربٹھورو میں انتہائی افسوناک منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب گاؤں احمد رند کے رہائشی نوجوان 21سالہ حاجی ولد نیاز احمد کو پاگل کتے نے کاٹ لیا۔ زخمی کو تعلقہ اسپتال میرپور بٹھورو لایا گیا جہاں اسے اینٹی ریبیز انجیکشن دینے کے باوجود اس پر دوائی کا کوئی اثر نہ ہوا اور اس کی حالت غیر ہوگئی۔

بعد ازاں مریض کو ڈاکٹروں نے کراچی لے جانے کا لیٹر تھمادیا تو ایمبولینس ڈرائیور نے اسے لے جانے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ یہ نوجوان اچھل کود کررہا ہے اور اس سے ایمبولینس کو نقصان پہنچے گا جس پر مجبور باپ اپنے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر پک اپ میں ڈال کر کراچی سپتال لے گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں