افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی 2 مارچ سے ہوگی فضل ربی

افغان مہاجرین کو افغانستان پہنچنے پر فی کس 200 ڈالر بھی دیئے جائیں گے۔


INP February 25, 2020
افغان مہاجرین کو افغانستان پہنچنے پر فی کس 200 ڈالر بھی دیئے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

افغان کمشنریٹ فضل ربی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل2 مارچ سے شروع ہو گا جو نومبر تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روزافغان کمشنریٹ فضل ربی نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل2 مارچ سے شروع ہو جائے گا جو نومبر2020 تک جاری رہے گا۔ افغان مہاجرین کو افغانستان پہنچنے پر فی کس 200 ڈالر بھی دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں