شگفتہ رفیقی نے ڈائریکشن کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا

فلم کی پروڈیوسر پوجا بھٹ ہونگی، بطور رائٹر ان کے کریڈٹ پر بیشمار کامیاب فلمیں ہیں


Javed Yousuf November 25, 2013
میں سمجھتی ہوں رائٹر ایک اچھا ڈائریکٹر بھی ہوتا ہے، ایکسپریس سے ٹیلیفونک گفتگو۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلموں کی معروف رائٹر شگفتہ رفیقی نے بھی ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔

ان کی زیر ہدایت بننے والی فلم کو پوجا بھٹ پروڈیوس کر ینگی جس کی شوٹنگ نئے سال 2014ء میں شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق شگفتہ رفیقی نے بطور فلمی رائٹر مہیش بھٹ کی فلم پروڈکشن سے کیرئیر شروع کیا جن کے بنیر تلے بننے والی فلموں ''وہ لمحے'' ، ''آوارہ پن'' ، ''دھوکا'' ، ''شوبز'' ، '' راز ٹو'' ، ''جشن'' ، '' کجرا رے'' ، ''مرڈر ٹو'' ، '' جنت ٹو'' ، ''جسم ٹو'' ، ''راز تھری '' اور سال رواں کی سپرہٹ فلم ''عاشقی ٹو'' ان کے کریڈٹ پر ہے۔



شگفتہ رفیقی نے ممبئی سے ٹیلیفون پر ''نمائندہ ایکسپریس'' کو بتایا کہ ڈائریکشن کیطرف آنے کا کافی عرصہ سے سوچ رہی تھی مگر بطور رائٹر مصروفیت آڑے آتی رہی، اپنی اس خواہش کا اظہار مہیش بھٹ سے کیا تھا جنھوں نے اپنے تعاون اور رہنمائی کی یقین دہانی کروائی تھی، مہیش بھٹ میرے محسن ہیں جنھوں نے بطور فلمی رائٹر مجھے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا اور اب بطور ڈائریکٹر موقع دے رہے ہیں، اس فلم کی پروڈیوسر پوجا بھٹ ہیں۔ جنھوں نے رائٹر ڈائریکٹر کی حیثیت سے کامیاب فلمیں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ سال رواں میں ہی شروع ہو جانا تھا مگر ان دنوں وکرم بھٹ کی ''مسٹر ایکس'' اور موہت سوری کی '' ہماری ادھوری کہانی'' کا اسکرین پلے اور ڈائیلاگ لکھ رہی ہوں۔ شگفتہ رفیقی نے کہا کہ پاکستانی تکنیک کار اور فنکار بہت باصلاحیت ہیں، اگر ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یہ میری خوش قسمتی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں