رشوت کے عوض مخصوص دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا انکشاف

نئے گرڈ اسٹیشن کے ایک فیڈرسے لاکھوں کے عوض بجلی چوری کرانے کا منصوبہ تیار،ذرائع


Nama Nigar February 27, 2020
نئے گرڈ اسٹیشن کے ایک فیڈرسے لاکھوں کے عوض بجلی چوری کرانے کا منصوبہ تیار،ذرائع ۔ فوٹو : فائل

حیسکو انتظامیہ نے شہر کو کم وولٹیج دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں، مبینہ رشوت کے عوض شہر کے فیڈر سے مخصوص دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ سال شہر میں تعمیر ہونے والے گرڈ اسٹیشن سے کوٹ غلام محمد کو علیحدہ فیڈر کے ذریعے بجلی کی فراہمی شروع کی گئی تھی جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے کم وولٹیج سے پریشان بجلی صارفین نے سکھ کا سانس لیا۔

اس سے قبل کم وولٹیج کی وجہ سے گھریلو برقی آلات آئے دن جلنے کے واقعات معمول اور شہر میں اسٹبلائزر کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہو گیا تھا تاہم گزشتہ سال رئیس خیر محمد بھرگڑی کے نام پر گرڈ اسٹیشن قائم کیا گیا جس کی تعمیر کے دوران حیسکو انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں کم وولٹیج کے مسئلے کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے گرڈ اسٹیشن میں3 فیڈرز ہیں جس میں ایک فیڈر شہر کے لیے مختص ہے مگر حیسکو اہلکاروں نے مبینہ لاکھوں روپے کی رشوت کے عوض شہر کے مختص فیڈر سے مخصوص دیہات کو منسلک کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں