خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے روک تھام کیلئے محکمہ ریلیف کی احتیاطی تدابیر جاری

اگر کسی بھی ملازم کو زکام کی تکلیف ہو اس صورت میں ماسک کا استعمال لازمی کرے، محکمہ ریلیف کی ہدایت


احتشام بشیر February 27, 2020
محکمہ ریلیف نے تمام دفتری اشیا کو چھونے کے لئے مناسب دستانوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے فوٹوانٹرنیٹ

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے روک تھام کے لیے محکمہ ریلیف کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے بائیو میٹرک حاضری روک دی گئی۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے تحت تمام دفتری اشیا ،کمپیوٹر کی بورڈ، ٹیلی فون اور فیکس مشین وغیرہ کو چھونے کے لئے مناسب دستانوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے دفاتر میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ روایتی طریقے سے گلے ملنا اور ہاتھ نہ ملانے سے متعلق ملازمین کو شائستگی سے سمجھائیں، بائیو میٹرک مشین سے ملازمین کی حاضری روک دی گئی ہے، سائیڈ ریلنگ، دروازوں پر دستک وغیرہ سے گریز کیا جائے۔تمام دفتری اشیا، کمپیوٹر کیبورڈ، ٹیلی فون اور فیکس مشین وغیرہ کو چھونے کے لئے مناسب دستانوں کا بندوبست کیا جائے۔

اگر کسی بھی ملازم کو زکام کی تکلیف ہو اس صورت میں ماسک کا استعمال لازمی کرے۔ ماسک کوایک دن سے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے، تمام باتھ روم سے تولیے ہٹانے اور صاف ستھرے تولیے رکھنے کی ہدایت گئی ہے کسی بھی ملازم کو کھانسی زکام کی تکلیف محسوس ہو توفوری اسپتال سے رجوع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں