بولی وڈ اسٹارز کی بیویاں

شاہ رخ کے جتنے بھی قریبی دوست ہیں گوری ان سب کو جانتی ہیں اور ان سے رابطے میں رہتی ہیں۔


Muhammad Javed Yousuf November 25, 2013
شاہ رخ کے جتنے بھی قریبی دوست ہیں گوری ان سب کو جانتی ہیں اور ان سے رابطے میں رہتی ہیں۔ فوٹو : فائل

BRIDGETOWN: بولی وڈ میں گزرے زمانے سے اب تک صرف فلموں کا انداز اور ستارے ہی نہیں بدلے ہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ تبدیل ہوگیا ہے۔

پہلے ستاروں کی بیویاں شہرت حاصل کرنے یا دوسرے کام کرنے کے بجائے گھر سنبھالنا زیادہ بہتر سمجھتی تھیں۔ ان کے سٹار شوہر ایونٹس وغیرہ میں شرکت کرتے تھے اور بیویاں گھر میں ان کا انتظار کرتی تھیں۔ 90ء کی دہائی تک بولی وڈ کا رحجان ایسا ہی رہا کہ بیویاں ، شوہروں کے اسٹار ڈم اور ان کی شہرت کے ساتھ زندگی گزارتی آئیں لیکن اب واقعی بہت تبدیل ہوگیا ہے۔

آج ستاروں کی بیویاں نہ صرف کیمرے کے آگے آتی ہیں، بلکہ شہرت حاصل کرنا انہیں بخوبی آتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروبار کرنا بھی ان کے معمول میں شامل ہوگیا ہے۔ یہاں بولی وڈ سٹارز کی بیویوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو اپنے کام اور پروفیشن کی وجہ سے خود کافی شہرت رکھتی ہیں۔

گوری خان

بولی وڈ میں ''کوئین خان'' کے نام مشہور شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان اس فہرست میں سے سے اوپر ہیں۔ فلم انڈسٹری میں کرن جوہر اور سوزین روشن ان کے خاص دوست ہیں۔ اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ کے جتنے بھی قریبی دوست ہیں گوری ان سب کو جانتی ہیں اور ان سے رابطے میں رہتی ہیں۔ سماجی اور فلم سے وابستہ ایونٹس میں بھی گوری ، شاہ رخ خان کے ساتھ اکثر نظر آتی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ شاہ رخ کا پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز کو گوری ہی سنبھالتی ہیں ۔ اس کے علاوہ انٹرئیر ڈیزائن پروجیکٹس پر بھی کام کرتی ہیں۔

سوزین روشن

سوزین روشن کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ سوزین کا ڈریسنگ سینس واقعی بہت شاندار ہے اور وہ بولی وڈ میں سب سے زیادہ فیشن اسٹار وائف ہیں۔



سوزین کی خاصیت یہ ہے کہ انہیں انٹرئیر ڈیزائننگ میں ڈگری مل چکی ہے۔ اس کے علاوہ سوزین ایک لگژری ڈیکوریٹربرانڈ بھی چلاتی ہیں جس کا نام چارکول پروجیکٹ ہے

ادھونا اختر

شاندار ڈریسنگ اسٹائل کے ساتھ بولی وڈ اداکار، ڈائریکٹر و پروڈیوسر فرحان اختر کی بیوی ادھونا اختر کو بہت کم لوگ ہی فرحان کی بیوی کی حیثیت سے جانتے ہیں ورنہ لوگ تو انہیں ان کے اور ان کے کام کی وجہ سے جانتے ہیں۔



اپنی ہیر اسٹائلنگ چین کے سبب ادھونا خود فلم انڈسٹری میں کافی مشہور ہیں۔ ادھونا کو سب سے پہلے ''دل چاہتا ہے'' میں کی گئی 'ہیر اسٹائل' کی وجہ سے شہرت ملی ہے۔

مہر رامپال

یہ سپرمادل جب بھی کسی پروگرام میں شرکت ہیں تو لوگوں کی نظریں خود بخود ان کا رخ کرتی ہیں ۔ اپنی خوبصورتی اور عمدہ ڈریسنگ کی وجہ سے مہر بھی اپنے آپ میں ایک شخصیت ہیں۔



ویسے اب وہ ماڈلنگ چھوڑ چکی ہیں اور چیسنگ کینشا نامی پروڈکشن ہاؤس چلاتی ہیں۔ یاد رہے کہ مہر سابق مس انڈیا بھی ہیں اور بولی وڈ کی فلم ''آئی سی یو'' کو مہر نے اپنے شوہر ارجن رامپال کے ساتھ پروڈیوس کیا تھا۔

سیما خان

سہیل خان کی بیوی سیما خان ہمیشہ اپنے فیشن کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ویسے ٹریڈنگ ڈیزائنس کے بارے میں جتنا سیما جانتی ہیں اتنا پورے خان خاندان میں شاید ہی کوئی جانتا ہو۔



سونی ٹی وی کا مشہور شو ''جسی جیسی کوئی نہیں'' میں سبھی ڈریسز سیما نے ہی ڈیزائن کئے تھے۔ حال ہی میں انہوں نے ممبئی میں ایک اسپا بھی کھولا ہے۔

کرن راؤ

ماس کمیونیکشن کا کورس کرنے والی عامر خان کی بیوی کرن راؤ جامعہ ملیہ یونیورسٹی کی طالبہ رہ چکی ہیں۔ فلموں میں کرن راؤ کا داخلہ 'دل چاہتا ہے، میں پانچ سیکنڈ کے ایک رول کے ساتھ ہوا تھا۔ اس کے بعد کرن فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے وابستہ ہوئیں۔



انہوں نے ''لگان'' اور ''سوادیس'' جیسی بہترین فلموں میں بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے فلم ''دھوبی گھاٹ'' کے ذریعے ڈائریکشن کی شعبے میں بھی قدم رکھا۔ اس کے علاوہ عامر کے ساتھ پبلک ایونٹس میں نظر آنا کرن راؤ کے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ٹوئنکل کھنہ
بولی وڈ میں ناکام کیرئیر کے بعد ٹوئنکل نے اکشے کمار سے شادی کرلی تھی لیکن فلمی کیرئیر ناکام ہونے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ خاموش بیٹھ جاتیں۔ شادی کے بعد انہوں نے خود کا ڈیزائننگ کا کاروبار شروع کیا اور اپنے سٹور کا نام وائٹ ونڈو رکھ دیا۔



بولی وڈ میں ٹوئنکل کھنہ کی بھی اپنی ایک الگ شناخت ہے جو اکشے یا راجیش کھنہ کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی اپنی ہے۔ اس کے علاوہ ٹوئنکل فلموں کو اکشے کے ساتھ مل کر پروڈیوس بھی کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں