لون اسکیم سے ہر نوجوان فائدہ اٹھاسکتا ہے مریم نواز

بینکوں کودرخواستیں 15 یوم میں پراسس کرنیکی ہدایت کردی، ٹویٹر پر جوابات


فیاض ولانہ November 26, 2013
بینکوں کودرخواستیں 15 یوم میں پراسس کرنیکی ہدایت کردی،ٹویٹرپرجوابات فوٹو : فائل

وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی یوتھ بزنس لون اسکیم سے پاکستان کاہر نوجوان فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

چاہے وہ عمران خان اورتحریک انصاف کوٹوٹ کرچاہنے والا نوجوان ہی کیوں نہ ہو۔ بینکوں کوہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ درخواست دہند گان کی یوتھ لون درخواست کو15 یوم کے اندراندر پراسس کریں،وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوانوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا باقاعدہ آغاز 2دسمبر سے ہوگامگرمریم نوازشریف نے پاکستان بھر کے نوجوانوں سے ابھی سے رابطہ شروع کررکھاہے۔وہ تمام نوجوان لڑکوں ،لڑکیوں کے سوالات کے انتہائی تحمل سے جوابات دے رہی ہیں ۔



مریم نوازشریف نے کہاکہ یہ قرضے پاکستان بھر کے نوجوانوں کو بلاامتیاز دیئے جائینگے۔ آزاد کشمیر،فاٹا،گلگت ،بلتستان کے عوام کیلیے بھی دیگر صوبوں کے نوجوانوں کی طرح اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ ایک نوجوان نے ان سے پوچھا کہ کیا صرف بیروزگار نوجوان وزیراعظم یوتھ پروگرام سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں تو مریم نواز شریف نے کہاکہ نہیں یہ درست نہیں۔

پاکستان میں بسنے والا ہر نوجوان درخواست دے سکتاہے۔ اس پروگرام کی خاص بات میرٹ اور شفافیت ہوگی۔صوبوں کیلیے کوئی مخصوص کوٹہ نہیں ہوگا ۔ 50فیصد کوٹہ خواتین درخواست دہندگان کیلیے جبکہ معذوروں اور شہداء کے لواحقین کیلیے 5فیصد کوٹہ رکھاگیا ہے ،انھوں نے نوجوانوں کو تجویز دی ہے کہ دلچسپی رکھنے والے اپنے کاروبار کیلیے بزنس پلان تیار کرنا شروع کردیں کیونکہ یہ بینکوں کو آپکی درخواست منظورکرنے کیلیے درکارہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں