مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے اپنے گھر میں ہی بے گھر ہوگئے ہیں مسعود خان

مودی نے نئی دلی اور مقبوضہ کشمیر کو راکھ کا ڈھیر بنادیا ہے، صدر آزاد کشمیر


Zulfiqar Baig March 02, 2020
مودی نے نئی دلی اور مقبوضہ کشمیر کو راکھ کا ڈھیر بنادیا ہے، صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے لوگ اپنے گھر میں ہی بے گھر ہوگئے ہیں۔

ادبی ثقافتی تنظیم اشارہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام معروف شاعر طاہر حنفی کے دوسرے شعری مجموعے گونگی ہجرت کی تقریب پذیرائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ماضی میں شعر سخن کے مقابلے ہوتے تھے لیکن اب تعلیمی اداروں میں ادبی محفلوں کا انعقاد نہیں ہوتا ہے ادب سے لگاوٴ کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوتا ہے آج کل کے دور میں طاہر حنفی کی تحریروں ہمیشہ زندہ رہیں گی شاعر عوام کے لئے لکھیں تاکہ عوام کی زندگی کو بدلا جاسکتا ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے شعرا سے گذارش کی کہ وہ خواص کے بجائے عوام کے لیے شاعری کریں، ظالم اور دہشت گرد کی وجہ سے بھی ہجرت ہوتی ہے،آج کل یہ ہجرت کشمیر میں ہورہی ہے، شاعر اپنی شاعری میں کشمیر میں مظالم کا ذکر ضرور کریں جب دنیا بھر کا میڈیا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے، اس میں ادیب اور شاعر بھی اپنا حصہ ڈالیں تیرہ ہزار بچوں کو اغوا کرکے کیمپوں میں رکھا گیا ہے، ایسے ہی کیمپ ہیں جیسے ہٹلر نے بنائے تھے، بھارت نے اپنے کلمہ گو شہریوں کو کہا کہ تمہارا قصور مسلمان ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔