بھارتی فلموں سے ہونیوالے نقصان کے ازالہ کا وقت آگیا مصطفی قریشی

انڈسٹری بحالی کے مقصد میں ابھی کامیاب نہیں ہوئے ذمے داریاں بڑھ گئی ہیں


Cultural Reporter November 28, 2013
عوام نے ہم سے جو توقعات وابستہ کی ہیں ان توقعات پر پورا اترنے کے لیے اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہیں ۔ فوٹو: فائل

لاہور: سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہم سب فلمی صنعت کو اس مقام واپس دلانے کے لیے ہمیشہ سے جدو جہد کرتے رہے وہ لوگ جنھوں نے بہت مشکل وقت میں بھی اس کا ساتھ نہیں چھوڑا آج ان کو اس خواب کی تعبیر مل گئی لیکن ابھی تو یہ بتداء ہے ہمیں ابھی بہت محنت کرنی ہے ابھی ہم اپنے مقصد میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوئے بلکہ ہماری ذمے داریاں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

عوام نے ہم سے جو توقعات وابستہ کی ہیں ان توقعات پر پورا اترنے کے لیے اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہیں بھارتی فلموں کی وجہ سے ہمیں جو نقصان اٹھانا پرا ہے اب اس کے ازالہ کا وقت آگیا ہے ۔



یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہی انھوں نے کہا فلم انڈسٹری سے وابستہ ان افراد کو بھی اب نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا ہوگا، اب دور بدل چکا ہے نئے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر فلمیں بنانا ہوں گی کہانی کا انتخاب اس وقت سب سے اہم ہے اچھی کہانیو ں کی وجہ سے ہی فلمیں کامیاب ہوسکتی ہیں پاکستانی عوام بھی اچھی اور معیاری فلموں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں