وزیرستان آپریشن کی تیاری افواہ کے سوا کچھ نہیںرحمن ملک

شیعہ سنی کونشانہ بنانیوالوںتک پہنچ چکے،48گھنٹوںمیںسرپرستوںکے نام بھی بتائوںگا


Sana News/INP September 05, 2012
شیعہ سنی کونشانہ بنانیوالوںتک پہنچ چکے،48گھنٹوںمیںسرپرستوںکے نام بھی بتائوںگا۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ ڈرون حملوںکیخلاف پارلیمنٹ اورصوبوں کافیصلہ ایک ہے۔

ڈرون حملے نہیںہونے چاہئیں،شمالی وزیرستان آپریشن کی تیاری افوا کے سواکچھ نہیں،پاک بھارت ویزامعاہدہ جلدکابینہ میں منظوری کیلیے پیش کیاجائیگا۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگومیںانہوںنے کہاکہ ڈرون حملوں کیخلاف پارلیمنٹ اورصوبوںکافیصلہ ایک ہے،ڈرون حملے نہیںہونے چاہئیں، شوکت بسراکیخلاف مقدمہ کی انکوائری کرائینگے۔

رحمن ملک نے کہاکہ شیعہ سنی کودہشتگردی کانشانہ بنانے کے محرکات پاکستان کوکمزورکرناہے،انکے پیچھے جولوگ ہیں حکومت ان تک پہنچ چکی ہے،دہشتگردی سے متعلق ان کیمرہ اورمیڈیاکے سامنے انکشافات کرونگا، آئندہ48گھنٹوںمیں بعض دہشتگردوں اور انکی سرپرستی کرنیوالوںکے نام منظرعام پر لائونگا ،ہمیںغیرملکی طاقتوںکی طرف سے دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت بھی ملے ہیں،انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میںپولیس کے اختیارایف سی کودینے کامقصددہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات کرناہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں