ٹرین کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کردی گئی

آنے جانے کی ریزرویشن پر 25فیصد،ایک طرف کی ٹکٹ پر10فیصد رعایت ہوگی


Bilal Ghori March 09, 2020
تمام ٹرینوں کے اے سی بزنس ، سٹینڈرڈ کلاس میں رعایت ہوگی،نوٹیفکیشن جاری فوٹو:فائل

ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں کے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرز کلاس کے کرایوں میں آج 9 مارچ سے 10 فیصد سے 25 فیصدتک کمی کر دی گئی۔

اگر کوئی مسافر کسی جگہ آنے جانے کی بیک وقت ٹکٹوں کی ریزرویشن کرواتا ہے تو اسے کرائے میں 25فیصد رعایت ہو گی اور اگر کوئی مسافر کسی جگہ جانے کیلئے صرف ایک طرف کی ٹکٹ کی ریزرویشن کرواتا ہے تو اسے کرائے کی مد میں 10فیصد رعایت ہوگی، مسافروں کو یہ رعایت 8مئی تک حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے لاہور،اسلام آباد،کراچی اور ملتان سمیت پشاور کے درمیان ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں چلنے والی ٹرینوں کے اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرز کلاس کے کرایوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کیا ہے ۔

اس حوالے سے ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے ریزرویشن دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان ٹرینوں میں فیصل آباد ایکسپریس ٹرین، قراقرم ایکسپریس ٹرین،فیصل ایکسپریس، سبک خرام ٹرین، ملت ایکسپریس ٹرین، شالیمار ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس، سندھ ایکسپریس، بہاوالدین ذکریا ایکسپریس ، گرین لائن ، سبک رفتار ، ملتان ایکسپریس، مہر ایکسپریس، تھل ایکسپریس، راوال ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس، عوام ایکسپریس رحمان بابا ایکسپریس ٹرین، کراچی ایکسپریس ٹرین، موسیٰ پاک اوربزنس ایکسپریس ٹرین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں