غداری کیسمشرف نے وکلاکے پینل کوحتمی شکل دیدی

غداری کیس کے ٹرائل کیلیے خصو صی عدالت قائم کردی گی ہے، جبکہ وکلا کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ذرائع


Ghulam Nabi Yousufzai November 29, 2013
غداری کیس کے ٹرائل کیلیے خصو صی عدالت قائم کردی گی ہے، جبکہ وکلا کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پرویزمشرف نے غداری کے الزامات کے دفاع کیلیے وکلاکے پینل کوحتمی شکل دیدی ۔

مستندذرائع نے بتایاکہ وکلاکو2گروپ میں تقسیم کیاگیاہے،پہلا گروپ سینئروکلاپرمشتمل ہے جن کے ذمے ریسرچ ورک اورکیس کی تیاری ہے جبکہ دوسراگروپ عدالت میں پیش ہوکرکیس پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق ریسرچ گروپ کی سربراہی شریف الدین پیرزادہ کریں گے جبکہ ان کے ساتھ دیگروکلامیں ایس ایم ظفر، وسیم سجاد،بیرسٹرجہانزیب رحیم سابق چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ، ایم اے رحمن قریشی،ریاض حنیف رائے اورشہریاراقبال قاضی ہوںگے ۔

عدالت میں پیش ہونے والے وکلامیں جسٹس (ر)نوید خواجہ ، بیرسٹرشاہدہ جمیل سابق وزیرقانون، بیرسٹرکرن ایوب تنولی، بیرسٹر ڈاکٹرمحمدعلی سیف ،احمدرضاقصوری، الیاس صدیقی ، ملک عبدالقیوم خان، راجافاروق، ابراہیم ستی،سردار محمد غازی، سید طفرعباس نقوی اور ایس جے درانی شامل ہیں ۔یہ وضاحت ضروری ہے کہ ملک عبدالقیوم خان کاتعلق روالپنڈی سے ہے یہ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نہیں ہے۔ غداری کیس کے ٹرائل کیلیے خصو صی عدالت قائم کردی گی ہے تا ہم رجسٹرارکی عدم تقرری کی وجہ سے ابھی تک خصو صی عدالت فعال نہیںہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔