ہمیں اپنی موسیقی کی تاریخ پر فخر ہے ایم افراہیم

روایتی مشرقی موسیقی سے وابستہ فنکاروں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا


Cultural Reporter November 30, 2013
روایتی مشرقی موسیقی سے وابستہ فنکاروں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔ فوٹو: فائل

گلوکار ایم افراہیم نے کہا برصغیر کی موسیقی میں بہت بڑے بڑے نام ہیں جنھوں نے موسیقی کو وقار دیا۔

اس شعبہ سے وابستہ گلوکاروں نے اپنی بہترین کارکردگی سے ثابت کیا ہے فن کسی کی میراث نہیں ہر وہ شخص جو صلاحیت رکھتا ہے وہ اس شعبہ میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے ہمیں اپنی موسیقی کی تاریخ پر فخر ہے، آج بھی دنیا بھر میں کلاسیکی اور مشرقی موسیقی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، بھارت اور پاکستان میں ماضی کے خوبصورت گیت آج بھی اسی طرح پسند کیے جاتے ہیں جس طرح ماضی میں مقبول تھے۔



اس کی وجہ یہ ہے ان کے گیتوں کی شاعری اور کمپوزیشن بہت خوبصورت ہوا کرتی تھی جدید موسیقی کی وجہ سے روایتی موسیقی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا بدقسمتی ہے ان فنکاروں کو جنھوں نے اس شعبہ کو دنیا بھر میں عزت اور وقار دیا انھیں فراموش کردیا گیا آج بھی ہمارے ملک میں ایسے بے شمار گلوکار موجود ہیں کہ جنھوں نے ماضی میں اپنے خوبصورت گیتوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی لیکن اب وہ گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں