بیرون ممالک پاکستانی فلموں کی شوٹنگز کا رحجان بڑھ گیا

ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ امریکا میں کی جارہی ہے ان میں سے ایک فلم ہمایوں سعید کی ’’مین آف دی میچ‘‘ ہے۔


Pervaiz Mazhar November 30, 2013
ادکار پروڈیوسر قیصر خان نظامانی بھی اپنی فلم ’’مالی‘‘ کی شوٹنگ کے لیے امریکا میں لوکیشن کا انتخاب کرچکے ہیں . فوٹو: فائل

پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور کامیابی کے بعد ان دنوں کراچی اور لاہور میں ایک درجن سے زائد فلموں کی تیاری کا کام جاری ہے جب کہ آئندہ سال اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

چند سال قبل ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حکمت عملی طے کی تھی کے ڈرامہ سیریل ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے باہر جاکر اسے ریکارڈ کریں گے سیریل کی تمام کاسٹ کو اعتماد میں لینے کے بعد ریکارڈنگ کا شیڈول طے کیا جاتا تھا جس میں وہ تمام فنکار جو اس کی کاسٹ میں شامل ہوتے تھے اس دوران کسی اور ڈرامہ میں کام کرنے کا معاہدہ نہیں کرتے تھے،ایک سے دوماہ کے دوران شیڈول کے مطابق ڈرامہ سیریل وقت مقررہ پر مکمل کرلی جاتی تھی،اسی حکمت عملی کو اپنا تے ہوئے فلم پروڈکشن کرنے والے افراد نے بھی ریکارڈ ٹائم میں اپنی فلم مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے باہر جاکر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ امریکا میں کی جارہی ہے ان میں سے ایک فلم ہمایوں سعید کی ''مین آف دی میچ'' ہے جب کہ دوسری سلطانہ صدیقی کی فلم ہے ان دونوں فلموں میں مائرہ خان ہیروئن ہیں، ادکار پروڈیوسر قیصر خان نظامانی بھی اپنی فلم ''مالی'' کی شوٹنگ کے لیے امریکا میں لوکیشن کا انتخاب کرچکے ہیں جس کی فلم بندی جلد شروع کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں