خیبرپختونخوا میں مزید 13 پولیو کیسز سندھ میں ایک بچی متاثر

خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد28 ہوگئی ہے جب کہ ان کیسز میں پولیو وائرس پی ون اور پی ٹو شامل ہیں، محکمہ صحت


خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد28 ہوگئی ہے جب کہ ان کیسز میں پولیو وائرس پی ون اور پی ٹو شامل ہیں، محکمہ صحت۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں پولیو کے مزید 13 کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر سے7 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مردان، نوشہرہ، باجوڑ اور دیرلوئر سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں لکی مروت اور بنوں سے بھی ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد28 ہوگئی ہے جب کہ ان کیسز میں پولیو وائرس پی ون اور پی ٹو شامل ہیں۔

سندھ میں ضلع نوشہرو فیروز کی 4 سالہ بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں