صوبے میں اب تک کورونا کا کوئی کیس نہیں پختونخوا حکومت

ایران سے آنیوالے 300 سے زائد زائرین کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، مشیر اطلاعات


Numaindgan Express March 16, 2020
ایران سے آنیوالے 300 سے زائد زائرین کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، مشیر اطلاعات: فوٹو: فائل

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ جس طرح دہشت گردی، زلزلے اور سیلاب کی صورتحال کا مقابلہ کیا اسی طرح کورونا وائرس کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم احتیاط ضروری ہے۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 36 مشتبہ افراد کی اسکریننگ کے بعد 27 مریضوں کو کلیئر قراردے دیا گیا ہے، صوبے میں اب تک کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ ایران سے آنیوالے 300 سے زائد زائرین کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے جو فیصلے کیے تھے ان پر من و عمل کیا جا رہا ہے، وزیراعلٰیٰ محمود خان نے کورونا وبا کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر 5 اپریل تک صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز، یونیورسیٹز، ٹیوشن سنٹرز، اکیڈمیز سمیت تمام تعلیمی اور تربیتی اداروں کی بندش کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔