چیئر مین نیب قمرالزمان کی تقرری کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے منظور

عمران خان نے ایک آئینی پٹیشن میں چوہدری قمرزما ن کی بطور چیئرمین نیب تقرری کے عمل کو چیلنج کیا ہے۔


Ghulam Nabi Yousufzai November 30, 2013
عمران خان نے ایک آئینی پٹیشن میں چوہدری قمرزما ن کی بطور چیئرمین نیب تقرری کے عمل کو چیلنج کیا ہے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواستیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔

درخواستوں کی پیر کوسپریم کورٹ میں سماعت ہو گی۔ نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل 3 رکنی بینچ چوہدری قمرزمان کی تقرری کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما عمران خان، ایک اور پٹیشنر محمود اختر نقوی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔عمران خان نے ایک آئینی پٹیشن میں چوہدری قمرزما ن کی بطور چیئرمین نیب تقرری کے عمل کو چیلنج کیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ تقرری میں تما م حزب اختلاف سے مشاورت نہیں کی گئی جبکہ تقرری سے پہلے قمرزمان چوہدری حاضر سروس سرکاری ملازم تھے۔ پیر کو عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل حامد خان پٹیشن کے حق میں ابتدائی دلائل دیں گے اگر فاضل وکیل نے عدالت کو مطمئن کیا تو فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں