ملکہ برطانیہ شہزادہ چارلس کی قرنطینہ منتقلی شہزادہ ولیم بادشاہت سنبھالنے کوتیار

شہزادہ ولیم ہی آخری امید ہوں گے اور انہیں عارضی طور بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔


Online March 24, 2020
شہزادہ ولیم ہی آخری امید ہوں گے اور انہیں عارضی طور بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔ فوٹو: فائل

ملکہ برطانیہ اور ان کے بیٹے شہزادہ چارلس کورونا وائرس کی وباسے بچنے کے لیے شاہی محل چھوڑ کر محفوظ جگہ منتقلی کے باعث قوی امکان ہے کہ جلد ہی شہزادہ ولیم عارضی طور پر بادشاہت کے فرائض سر انجام دیں گے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی شاہی محل کے معاملات کو دیکھنے والے تجزیہ نگاروں کے حوالے سے بتایا کہ چوں کہ برطانوی وزارت صحت نے پہلے سے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ جن افراد کی عمر 70سال سے زائد ہے وہ کورونا وائرس کا شکار نہ ہونے کے باوجود خود کو قرنطینہ کردیں۔

ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس قرنطینہ رہتے ہیں تو شہزادہ ولیم ہی آخری امید ہوں گے اور انہیں عارضی طور بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں