سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث کریانہ فروش تذبذب کا شکار

وزارت داخلہ کے نوٹس کے باوجود ہول سیلرز نے سپلائی دینے سے انکار کر دیا۔


حفیظ تنیو March 24, 2020
وزارت داخلہ کے نوٹس کے باوجود ہول سیلرز نے سپلائی دینے سے انکار کر دیا۔ فوٹو: فائل

سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے کریانہ فروش کشمکش کا شکار، ان کا کہنا ہے کہ وہ کس طرح کام کریں گے، وزارت داخلہ کے نوٹس کے باوجود ہول سیلرز نے سپلائی دینے سے انکار کر دیا۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام کریانہ اسٹور کفیوژن کا شکار ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ انھیں آٹا اور چینی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے جبکہ دودھ کی فراہمی بھی رک گئی ہے، ساتھ ساتھ میڈیکل فارمیسی مالکان کے ہول سیلرز نے کہا کہ وہ اگلے 15 دنوں میں کاروبار کیسے کر سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں