فلمی موسیقی کے سو سال پورے ہونے پر اردو کانفرنس میں پذیرائی

شاندار محفل موسیقی میں برصغیر کے معروف گلوکاروں کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا۔


Cultural Reporter December 01, 2013
محفل موسیقی میں سیاستدانوں، فنکاروں، ادیبوں، شاعروں اور دیگر نامور شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

ملک کے معروف گلوکار سلمان علوی نے کہا ہے کہ برصغیر کی موسیقی پوری دنیا میں راج کر رہی ہے، آج دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن ،زبیدہ خانم، مہناز بیگم، تصور خانم، لتا جی، آشا اور محمد رفیع کے گانے شوق سے سنے جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چھٹی عالمی اردو کانفرنس میں فلمی موسیقی کے سو سال مکمل ہونے پر محفل موسیقی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیاستدانوں، فنکاروں، ادیبوں، شاعروں اور دیگر نامور شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی، ان میں صوبائی وزیر نثار کھوڑو، ڈرامہ رائٹر حسینہ معین، یحییٰ پولانی، محمود احمد خان، اقبال لطیف، کاشف گرامی، احمد شاہ، ڈاکٹر فوزیہ خان، ڈاکٹر ایوب شیخ ودیگر، گورننگ باڈی آرٹس کونسل اور ممبران کے علاوہ معززین شہر شامل تھے۔



چھٹی عالمی اردو کانفرنس کا یہ وہ سیشن تھا جس میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی جس کے باعث آڈیٹوریم ہاؤس فل ہوگیا اور مہمان سیڑھیوں پر بیٹھ کر موسیقی سے لطف اندوز ہوئے، گلوکاروں سلمان علوی، نعیم عزیز، فلورنس تھومس،ذرین حیدر، عمیرہ کنول، کامران ،امیر علی، سویرا علی، سہیل، قیام خرم، ماہ رخ خان، اسما احمد، فتح عباس، عمران نعیم ودیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور فلمی موسیقی کے سو سال مکمل ہونے پر ماضی اور حال کے معروف گلوکاروں کو ٹریبیویٹ پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں