کورونا سے بچاؤ کے لیے پشاور پولیس نے حفاظتی سوٹ تیار کرلیے

پہلے مرحلے میں 100سوٹ تیار کیے گئے ہیں جو زائرین کی سکیورٹی پر معمور اہلکار استعمال کریں گے


احتشام خان March 24, 2020
پہلے مرحلے میں 100سوٹ تیار کیے گئے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پشاور پولیس نے کورونا سے بچاؤ کے لیے چائنہ طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کرلیے ہیں۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم پشاور پولیس نے اس سے بچاؤ کے لیے چائنہ طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کرلیے ہیں، سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کو وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں 100سوٹ تیار کیے گئے ہیں جو زائرین کی سکیورٹی پر معمور اہلکار استعمال کریں گے جب کہ ضلع بھر کے قرنطینہ سینٹرز میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے لیے بھی 400 سوٹ تیار کیے جائیں گے۔ خصوصی پروٹیکشن سوٹ، پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں، مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔



سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کے مطابق پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور دوران ڈیوٹی حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا گیا، کوشش ہوگی کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو پروٹیکشن سوٹس کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں