پاک افغان سرحد پر سیکڑوں پاکستانی پھنس گئے

ایک ماہ قبل سامان اور تیل لیکر افغانستان آئے جس کے بعد باب دوستی بند ہو گیا


INP March 26, 2020
400 خالی کنٹینرز، ٹرک ، ٹینکرز ویران علاقے میں کھڑے ہیں، ڈرائیورکا وڈیوپیغام۔ فوٹو: فائل

چمن میں پاک افغان سرحد بند ہونے کی وجہ سے وہاں پھنسے ایک ڈرائیور نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پر سینکڑوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کو ایک دن کھولنے کے بعد دوبارہ 14 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے سبب متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ایسے میں وہاں پھنسے پاکستانی ڈرائیورکا ایک ویڈیوپیغام سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ افغان سرحدی شہر اسپن بولدک میں 800 سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جب کہ 400 سے زائد خالی کنٹینرز، ٹرک اور آئل ٹینکرز ویران علاقے میں کھڑے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں