پیٹرول اور ڈیزل کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی

سی این جی کی قیمت 9 روپے کی کمی کے بعد تقریبا 84.50 فی لیٹر ہوگئی


طالب فریدی March 27, 2020
سی این جی کی قیمت 9 روپے کی کمی کے بعد تقریبا 84.50 فی لیٹر ہوگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی کر دی گئی۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ سنٹرل کے مطابق سی این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر سی این کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت تقریبا 84.50 فی لٹر ہوگی ہے۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی کرائسز اور تیل کی قیمتوں میں عالمی کمی کے مد نظر کیا گیا ہے، آر ایل این جی کی قیمت برینٹ کی عالمی قیمت کے تین ماہ کی اوسط پر ہوتی ہے جس کا فرق ہمیں یکم اپریل کو ملنا تھا لیکن کرائسز میں اپنے صارفین کی پریشانی میں کمی کیلئے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے امید ہے کہ اگر حالات نے اجازت دی تو ہم یکم اپریل کو قیمتوں میں مزید کمی کریں گے۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی سی این جی قیمتوں میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں