کورونا وائرس افغان حکومت کا 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان

رہا ہونے والے قیدیوں میں طالبان شامل نہیں ہونگے، 10روز میں تمام عمل مکمل کر لیا جائیگا


APP March 28, 2020
افغانستان میں ابتک کورونا کے 91 کیس سامنے آچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر افغانستان نے 55 سال سے زائد عمر کے کم از کم 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ان میں طالبان قیدی شامل نہیں ہیں جبکہ آئندہ دس روز میں یہ عمل مکمل کر لیا جائیگا۔ افغانستان میں ابھی تک کورونا کے 91کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں سے رہا کر دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں