لاک ڈاؤن سے دل کے مریضوں کی زندگیوں کو خطرات

ترسیل بند ہونے سے دوائیں نا پید ہوگئیں، دوائیں گھروں تک پہنچانے کا مطالبہ


Nama Nigar March 29, 2020
ترسیل بند ہونے سے دوائیں نا پید ہوگئیں، دوائیں گھروں تک پہنچانے کا مطالبہ فوٹو: فائل

QUETTA: تلہار میں لاک ڈاؤن کے بعد امراض قلب کی دوائیں ناپید ہوگئیں۔

دل کے مریض شدید پریشان، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مریضوں کا ٹنڈو محمد خان میں واقع امراض قلب اسپتال جانا مسئلہ بن گیا۔ حکومت سندہ سے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو گھروں تک ادویہ پہنچانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سندہ حکومت نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ تلہار شہر میں بھی حکومتی حکم پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث ادویہ کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے اکثر میڈیکل اسٹورز پر دواؤںکا اسٹاک ختم ہوتا جارہا ہے۔ ان میں امراض قلب کی ادویہ بھی شامل ہیں۔ دواؤں کی قلت سے این آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمدخان میں زیر علاج تلہار اور نواح کے سیکڑوں مریض پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم باقاعدگی کے ساتھ اسپتال سے ادویہ لیتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ شہر کے اکثر میڈیکل اسٹورز پر بھی امراض قلب کی دواؤں کی قلت ہے جہاں دستیاب ہیں وہ مہنگے داموں مل رہی ہیں جو غریب طبقے کی قوت خرید سے باہر ہے۔ دلکے مریضوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈو محمد خان اسپتال انتظامیہ کو تاکید کی جائے کہ مریضوں کو ان کے گھروں پر ادویہ پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں