سندھ نے کورونا سے نمٹنے کیلیے اچھے اقدامات کیے فواد چوہدری

ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے وقت کا ضیاع ہیں، وفاقی وزیرکا انٹرویو


این این آئی March 30, 2020
پنجاب کی کارکردگی انہی سے پوچھیں، رجعت پسند علما معاشرے کی تباہی ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، صوبہ سندھ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویومیں فوادچوہدری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرنے میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی سمیت تین، چار مسائل ہیں، کرفیو لگایا تو جب تین چار گھنٹے بعد اٹھائیں گے، لوگوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔

انھوں نے کہا وفاقی حکومت کی کئی معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی۔قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے، ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو علما حق کی بات کرتے ہیں وہ نعمت،رجعت پسند علما معاشرے کی تباہی کرتے ہیں، اللّٰہ کا عذاب رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت ہے۔ کورونا کے پھیلاؤمیں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں