کورونا کے اصل مریض زیادہ حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں ڈاکٹر عطاء الرحمن

کورونا پر اگر قابو پانا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے، چیئرمین ٹاسک فورس سائنس و ٹیکنالوجی


این این آئی March 30, 2020
کورونا پر اگر قابو پانا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے، چیئرمین ٹاسک فورس سائنس و ٹیکنالوجی۔ فوٹو: فائل

JAKARTA: چیئرمین ٹاسک فورس سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہاہے کہ حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، کورونا وائرس کے مریضوں کا جو ڈیٹا آ رہا ہے وہ صحیح عکاسی نہیں کر رہا جب کہ مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ کچھ ڈرگس کا اگلے ہفتے سے کلینکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا، پاکستان میں کورونا کی ساخت سے متعلق 10 روز میں اندازہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر اگر قابو پانا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں