سرکاری ملازمین ہی لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے لگے

 تنخواہ و پنشن لینے کے لیے بینکوں کے باہر بغیر ماسک پہنے سیکڑوں افراد جمع


Nama Nigaran March 31, 2020
غریبوں پر ڈنڈے برسانے والی پولیس بھی ان کیخلاف کسی کارروائی سے گریزاں

سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے ایک طرف مسلسل آٹھویں روز بھی لاک ڈاؤن برقرار رہا تو دوسری جانب تنخواہیں اور پنشن کے لیے بینکوں کے باہر عوام کا ہجوم لگا رہا ۔

سرکاری ملازمین نے کورونا الرٹ کے حوالے سے تمام تر حکومتی ہدایات کو نظراندازکر دیا۔ بینکوں کے باہر لوگوں کا ہجوم رہا ۔غریبوں پر ڈنڈے برسانے والی پولیس بھی ان سرکاری ملازمین کیخلاف کسی کارروائی سے گریزاں ہے۔

ٹنڈوجام میں لاک ڈاؤن کے دوران سیکڑوں خواتین اور مرد سرکاری ملازمین بینکوں کے باہر ماسک لگائے بغیر ساتھ ساتھ کھڑے دکھائی دیے ۔ رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ماسک لگائے بغیرقریب قریب کھڑے ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں