راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوبارہ نواز شریف کے نام کی تختیاں لگانے کا فیصلہ

بہت جلد گرائونڈ کے عقبی راستوں سمیت ان تمام مقامات پر تختیاں لگا دی جائیں گی جہاں2006 سے قبل نصب تھیں، ذرائع


Zulfiqar Baig December 02, 2013
بہت جلد گرائونڈ کے عقبی راستوں سمیت ان تمام مقامات پر تختیاں لگا دی جائیں گی جہاں2006 سے قبل نصب تھیں، ذرائع. فوٹو وکی پیڈیا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نواز شریف کے نام کی دوبارہ سے تختیاں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ بہت جلد گرائونڈ کے عقبی راستوں سمیت ان تمام مقامات پر تختیاں لگا دی جائیں گی جہاں2006 سے قبل نصب تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق اور سابق صدر مملکت جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور میں پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے ملک بھر میں موجود کرکٹ اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا، انھوں نے اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے2006 میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی عمارت کے بعض حصوں کو گرا کر دوبارہ بنوایا تھا، اس دوران نئے پویلین کی تعمیر سمیت شائقین کیلیے نشستوں میں بھی اضافہ کیا گیا، 2009 میں اس میگا پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلیے شفقت نغمی اور احمر ملک کو ٹاسک دیا گیا، 35 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس پروگرام کے مکمل ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کے نام سے پویلین اور دیگر مقامات پر لگی تختیوں کو ختم کردیا گیا۔ اس حوالے سے حکومتی عہدیداروں کا موقف تھا کہ اسٹیڈیم میں تختیوں کے بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے،راولپنڈی کی انتظامیہ زیادہ باخبر ہے وہی کچھ بتا سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں