جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی دہشتگردوں کی آلہ کاربن چکیں متحدہ

عوام کوگمراہ کرنے کیلیے ڈرون حملوں پراحتجاج اورجلسے کیے جارہے ہیں، ارکان رابطہ کمیٹی


Express Desk December 02, 2013
تحریک انصاف امریکی سفارتخانے کے باہرتادم مرگ بھوک ہڑتال کیوں نہیںکرتی ؟وسیم اختر۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نویدجمیل، حیدر عباس رضوی، خالد سلطان اوررشید گوڈیل نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ڈرون حملوں کی آڑلے کراحتجاج اور جلسے جلوس کرکے ملک میں انتشارپیداکررہی ہیں اوران قوتوں کا ساتھ دے رہی ہیں جوملک کے استحکام کے درپے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن معمار،نارتھ کراچی،سرجانی ٹائون اورسوسائٹی کے عوام و کارکنان کے منعقدہ علیحدہ علیحدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ جو جماعتیں ملک کے نازک حالات میں بھی عوام کو گمراہ کرنے اور بیوقوف بنانے کیلیے ڈرون حملوں کی آڑمیں احتجاج اور جلسے جلوس کررہی ہیں وہ ان سفاک دہشت گرد قوتوں کی آلہ کاربن چکی ہیں جوپاکستان کے ہزاروں معصوم عوام کے قتل اور فوجیوں کے گلے کاٹنے میں ملوث ہیں۔



دریں اثناایم کیوایم کے رہنماوسیم اختر نے تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے خطاب پرفضول اورلاحاصل تبصرے کے بجائے قوم کوبتایاجائے کہ تحریک انصاف ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی روکنے کیلیے امریکن سفارتخانے کے باہرتادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے سے کیوں گریزکررہی ہے؟تحریک انصاف کے رہنماقوم کو یہ بھی بتائیں کہ وہ پاکستان کیخلاف دہشتگردی اور قتل وغارتگری کرنے والے طالبان کی مذمت کیوں نہیںکرتے؟ایک جانب پی ٹی آئی ڈرون حملے میں افغانیوں کے قتل پر احتجاجی مظاہروں کے ڈرامے کررہی ہے جبکہ سانحہ انچولی سمیت طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوںفوج ، رینجرز کے افسران اور جوانوں سمیت بے گناہ پاکستانیوں کے سفاکانہ قتل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں