کنٹینرز میں کورونا کی تشخیص کے لیے لیب کے قیام کی تجویز

ابتدائی طور پر صوبے کے 29 اضلاع میں کنٹینرز میں کرونا تشخیصی لیب قائم کی جائے، ڈاکٹر حمید اللہ ملک


Tufail Ahmed April 07, 2020
ابتدائی طور پر صوبے کے 29 اضلاع میں کنٹینرز میں کرونا تشخیصی لیب قائم کی جائے، ڈاکٹر حمید اللہ ملک ۔ فوٹو : فائل

قومی ادارہ امراض قلب نے حکومت سندھ کو کنٹینرز میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلیے لیب کے قیام کی تجویز دیدی اور کہا ہے کہ حکومت سندھ ہماری تیکینکی سپورٹ سے استعفادہ حاصل کرسکتی ہے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے چیسٹ پین کلینک کی طرز پر کراچی کے 19 ٹاویز یعنی 6 اضلاع سمیت اندرون سندھ کے 29 اضلاع میں کینٹینرز فوری طور پر نصب کرکے کرونا کے مریضوں کی تشخیص کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے۔

اسپتال کے ایگزیکٹوایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ اسپتال کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر نے حکومت سندھ کو تجویزدی ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام اضلاع یعنی ضلعی سطح پرکرونا کی ٹیسٹنگ کے لیے قومی ادارہ امراض قلب کے چیسٹ پین chest pain clinic کی طرز پر کینٹینرز میں ٹیسٹنگ کی لیب قایم کردی جایے اور ضلعی ویونین کونسل کی سطح پرعوام کی ٹیسٹنگ کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ صوبے میں کتنے لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔

ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر صوبے کے 29 اضلاع میں کنٹینرز میں کرونا تشخیصی لیب قائم کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں