کراچی میں کورونا وائرس سے ضلع جنوبی سب سے زیادہ متاثر

وائرس 76افراد میں مقامی سطح پر منتقل ہوا جبکہ 39 مریض بیرون ملک سفر کرچکے تھے، اعداد و شمار


وکیل راؤ April 10, 2020
ضلع وسطی،کورنگی میں ایک فرد سے درجن بھر افراد کو کورونا وائرس منتقل ہونے کی شرح زیادہ ہے، اعداد و شمار۔ فوٹو، فائل

شہر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین ضلع جنوبی میں سامنے آئے ہیں۔

مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے موصول ہونے والے 8 اپریل تک کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع جنوبی میں سب سےزیادہ 115 سے زائد کوروناپازیٹو کیس سامنے آئے۔ ضلع جنوبی کے علاقے گارڈن میں 19، سول لائن میں 78 ، لیاری کے 6 اور صدر کے علاقے میں 8 جبکہ آرام باغ کے چار کیسز شامل ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق ضلع جنوبی کے پوش علاقوں کلفٹن ڈیفینس پر مشتمل سول لائنز سب ڈویژن میں 78افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ تشویشناک پہلو یہ ہے کہ ضلع جنوبی میں 76افراد میں کورونا وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا جبکہ 39 مریض بیرون ملک سفر کرچکے تھے۔ ضلع جنوبی میں 27 فی صد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسی طرح ضلع غربی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48 ہے جن میں اورنگی ٹاون کے12، سائٹ ٹاون میں 19 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ یہاں تین مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ انتقال کرگئے ہیں۔

کراچی کے ضلع کورنگی میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہے جن میں تین مریض انتقال کرچکے ہیں۔ کورنگی ضلعے کےشاہ فیصل،ملیر سب ڈویژن میں 32 مردو خواتین وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع وسطی،کورنگی میں ایک فرد سے درجن بھر افراد کو کورونا وائرس منتقل ہونے کی شرح زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی کے دس سب ڈویژن کورونا وائرس سےزیادہ متاثرہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔