پی آئی اے کی ریلیف فلائٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ

ڈنمارک، آذربائیجان، کوالالمپور، فرانس، جاپان اور تھائی کیلیے پروازوں کا شیڈول جاری


امریکا 2 خصوصی پروازیں پاکستان بھیجے گا،سعودیہ کی غیرملکیوں کو بھیجنے کی تیاری : فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس وطن لانے کے لیے پی آئی نے ریلیف فلائٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کردیاہے۔

ڈنمارک، آذربائیجان، کوالالمپور، فرانس، جاپان اور تھائی کے لیے شیڈول ترتیب دے دیا گیا،پی آئی اے کی پرواز 10 اپریل کو ڈنمارک،11 اپریل کوآذربائیجان، 11 اپریل کو ہی کوالالمپور اور فرانس ، 12 اپریل کو جاپان ، 13 اپریل کو تھائی لینڈ جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نہ کیا ہو وہ فوری طور پر اگلی پروازوں کا انتظار کیے بغیرپی آئی اے کے کال سنٹر یا دفاتر سے رابطہ کریں۔مانچسڑ سے 71 مزید پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے۔دوسری جانب پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو امریکہ لے جانے کیلئے ایوی ایشن حکام نے امریکی انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔