کورونا سے سماجی فاصلے بڑھے مگر انسانی رشتے قریب آ ئے

عزیز واقارب اوردوست و احباب کے ساتھ حسن سلوک، محبت اورمساوات بڑھ گئی


Yousuf Abbasi April 13, 2020
گھر میں ساس ،بہو اوردیگر رشتے خوش اسلوبی سے ساتھ رہنے کی مثالیں بنا رہے ہیں۔ فوٹو، فائل

WASHINGTON:

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے جو احتیاطی تدا بیراپنائی جارہی ہیں ،ان میں سماجی فاصلے کی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے۔


دنیا بھر کی طرح وطن عزیز میں بھی سماجی فاصلوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس تناظر میں جہاں عوام اپنے اہل وعیال،ہمسایوں،محلہ داروں کے تحفظ کو یقینی بنانے لیے ان کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کررہے ہیں وہاں خاندانی رابطوں اور انسانی ہمدردی کے تحت فیملی فرینڈز،عزیزواقارب اور دوست احباب کے ساتھ حسن سلوک بھی بڑھ گیا ہے۔


انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں گھر کا ہرفرد کسی نہ کسی صورت میں اپنا کردار ادا کررہاہے۔ایک دوسرے پر احسان کرنے،روا داری،محبت ،مساوات اوربھائی چارے کی نئی مثالیں قائم ہورہی ہیں۔اس صورت حال میں نہ صرف سالہا سال سے جاری خاندانی جھگڑے ختم ہورہے ہیں بلکہ ازل سے جاری ساس بہو کی لڑائیاں بھی دفن ہوچکی ہیں۔


چوبیس گھنٹے گھروں میں رہنے کے باوجود تمام افراد کا گھرحقیقت میں اپنی جنت کا روپ دھار چکا ہے۔ گھر میں ساس ،بہو اوردیگر رشتے امن وامان واورخوش اسلوبی سے ساتھ رہنے کی مثالیں قائم کرہے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔