یوٹیلٹی اسٹورز کیلیے 2 لاکھ ٹن گندم فراہمی کی منظوری

گندم نئے نرخوں پر فراہم کی جائیگی، آٹے کے نرخ نہیں بڑھائے جائینگے، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز


Shahbaz Rana April 14, 2020
گندم نئے نرخوں پر فراہم کی جائیگی، آٹے کے نرخ نہیں بڑھائے جائینگے، ایم ڈی فوٹوفائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن کو نئی قیمت پر 2 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ تاہم یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے آٹے کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیرخانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی تیارکردہ سمری پر یہ فیصلہ کیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گندم کی مالیت 8.7 ارب روپے ہوگی جس میں 1.7 ارب روپے کے ضمنی اخراجات بھی شامل ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو گندم 1400 روپے فی من کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں