اداکار و ہدایت کار اسد بخاری کا انتقال ہوگیا

اپنے طویل فنی سفر کے دوران انہوں نے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا


Showbiz Reporter April 14, 2020
اسد بخاری کی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں ’آسو بلا’،’اج دی گل اور ’لنڈا بازار‘ فلمیں شامل ہیں۔ فوٹو، فائل

FAISALABAD: پاکستان فلم انڈسٹری میں بطور ولن، ہیرو، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنے والے اسد بخاری انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسد بخاری نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا،ان کی فلموں میں 'آسوبلا'، 'خانزادہ'، 'ظلم دا بدلہ'، 'دھیاں نمانیاں'، 'پتر جگے دا'، 'نواب زادہ'، 'پگڑی سنھبال جٹا'، 'موج میلہ'، 'چن مکھناں'، 'جند جان' اور 'دلاں دے سودے' سمیت دیگر شامل ہیں۔

ان کی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں 'آسو بلا'،'اج دی گل اور 'لنڈا بازار' فلمیں شامل ہیں ، 2004ء میں فلم ڈائریکٹر ظہور حسین گیلانی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم پگڑی سنھبال جٹا اسد بخاری کی آخری فلم تھی۔

بھٹی پکچرز کی بننے والی ہر فلم میں اسد بخاری کاسٹ ہوتے تھے، اسد بخاری کا بیٹا ولی بخاری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں کام کررہا ہے۔

90 سالہ فنکار کی تدفین ان کے گھر میں کی گئی۔ فلمی صنعت سے وابستہ افراد کورونا وائرس کے باعث ان کی تدفین میں شریک نہ ہوسکے ۔فلمی حلقوں نے اسد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں