حکومت نے پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ پہلوان کا وظیفہ بحال کردیا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی وزارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دین محمد کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کیا


بعض وجوہات کی بنا پر پر چند برس قبل یہ وظیفہ روک دیا گیا تھا۔ فوٹو : ایکسپریس

حکومت نے ایشن گیمز منیلا میں پاکستان کے لیے ریسلنگ کے میدان میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان کا وظیفہ بحال کردیا۔

پہلوان دین محمد نے دوسری ایشن گیمز منیلا 1954 میں پاکستان کے لیے ریسلنگ کے میدان میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا تھا، وفاقی وزارت کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے بعد حکومت نے دین محمد کو 6 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دوبارہ جاری کردیا ہے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی وزارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے 95سالہ دین محمد کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی جاری کیا۔

واضح رہے کہ بعض وجوہات کی بنا پر پر چند برس قبل یہ وظیفہ روک دیا گیا تھا، جس کے بعد قومی ہیرو دین محمد کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔ دریں اثنا حکومتی اقدام پر دین محمد نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ حکومت کواپنی ذمہ داری کااحساس ہوہی گیا،وہ قومیں بدقسمت ہوتی ہیں جو اپنے قومی ہیروز کو بھلا دیتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں