احساس پروگرام کی ڈیوائسز غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف

کرپٹ ایجنٹس نے مختلف دیہات میں ڈیوائسز کی آئی ڈیز کھول لیں،مستحقین سے 2000 روپے کی کٹوتی کی جانے لگی


Nama Nigar April 16, 2020
کرپٹ ایجنٹس نے مختلف دیہات میں ڈیوائسز کی آئی ڈیز کھول لیں،مستحقین سے 2000 روپے کی کٹوتی کی جانے لگی،ذرائع

احساس کفالت پروگرام کی ڈیوائسسز تعلقہ کے مختلف دیہات میں غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف، کرپٹ ایجنٹس کی جانب سے فی مستحق 1000 تا 2000 روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ کوٹ غلام محمد میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں فی کس 12000 روپے کی امدادی رقم کی فراہمی جاری ہے۔اس سلسلے میں تعلقہ کوٹ غلام محمد میں 5 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تعلقہ کے مختلف دیہات میں احساس پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے کے لیے ایجنٹس مافیا نے اپنی کمر کس لی ہے اور غیر قانونی طور پر مختلف دیہات میں ڈیوائسسز کی آئی ڈیز اوپن کر کے مستحق افراد سے 1000 تا 2000 روپے کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔

ایجنٹس مافیا سادہ لوح افراد کو سینٹرز میں طویل انتظار اور پریشانی کا بتا کر انھیں گھر بیٹھے رقم دینے کا لالچ دے کر چارجز کے نام پر کٹوتی کر رہے ہیں۔ احساس کفالت پروگرام کو کرپشن کے ذریعے ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کرپشن میں بی آئی ایس پی کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افراد شامل ہیں۔ دوسری جانب تعلقہ میں قائم سینٹرز سے مستحق خواتین کو 12000 روپے کی قسط کی فراہمی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں