منی لانڈرنگ کیس نیب نے شہباز شریف کو دستاویزات کے ساتھ پھر بلالیا

20 سال میں اثاثے 36 کروڑ سے بڑھ کر 5 ارب 49 کروڑ کیسے ہوئے، نیب کا شہباز شریف سے سوال


طالب فریدی/ April 16, 2020
شہباز شریف سے بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ایک بار پھر نیب کی طرف سے طلبی کا پروانہ موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں میاں شہباز شریف کو جمعے کو طلب کرلیا ہے، نیب نے شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

نیب نے شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ 1998 سے 2018 کے دوران شہباز شریف کے اہل خانہ کے اثاثے 36 کروڑ سے بڑھ کر 5 ارب 49 کروڑ ہوئے۔ بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کریں۔ بارکلے بینک سے لیے گئے قرض، فیملی کو دیے اور ان سے ملنے والے تمام تخائف کی تفصیلات اور 2008سے 2019کے دوران زرعی امدنی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں