کورونا لاک ڈاؤن میں عامر غلام علی اور ساحر بگا کی غزل گائیکی

عامر غلام علی، غزل ’’آوارگی‘‘ کو ماڈرن انداز میں گا رہے ہیں جبکہ ساحر بگا گٹار پر سنگت کررہے ہیں


Qaiser Iftikhar April 18, 2020
عامر غلام علی، غزل ’’آوارگی‘‘ کو ماڈرن انداز میں گا رہے ہیں جبکہ ساحر بگا گٹار پر سنگت کررہے ہیں۔ (فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب)

کورونا وائرس کے دوران فنکاروں کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد غلام علی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ان کے صاحبزادے عامر غلام علی اور ساحر علی بگا کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے دیکھی اور رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزل گائیک استاد غلام علی نے اپنے فنی سفر میں بہت سی غزلیں گائیں جنہیں بہت شہرت ملی۔ انہی میں سے ایک غزل ''آوارگی'' بھی ہے۔


اس غزل کو ان کے صاحبزادے عامر غلام علی اور ساحر علی بگا نے کچھ منفرد انداز سے پیش کیا تو راتوں رات اس ویڈیو کو دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔

ویڈیو میں جہاں عامر غلام علی غزل کو ماڈرن انداز میں گا رہے ہیں، وہیں ساحر علی بگا گٹار پر سنگت کررہے ہیں۔ پرستار اپنے پیغام میں جہاں غلام علی کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان دونوں کو بھی خوب داد دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔