بھارت کے خلاف جاوید میاں داد کے شاندار چھکے کو 34 برس بیت گئے

جاوید میاں داد نے چتن شرما شرما کو چھکا جڑ کر پاکستان کو ایک وکٹ کی عظیم فتح سے ہمکنار کرایا


جاوید میاں داد نے چتن شرما شرما کو چھکا جڑ کر پاکستان کو ایک وکٹ کی عظیم فتح سے ہمکنار کرایا۔ فوٹو : فائل

شارجہ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف جاوید میاں داد کے شاندار اور یادگار چھکے کو 34 برس بیت گئے۔

سابق کپتان جاوید میاں داد کے بھارت کے خلاف شاندار اور یادگار چھکے کو 34 برس بیت گئے، 18 اپریل 1986 کو آسٹریلیشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابی کے لیے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹیں گنوا دینے والے پاکستان کو آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے، جاوید میاں داد نے چتن شرما شرما کو چھکا جڑ کر پاکستان کو ایک وکٹ کی عظیم فتح سے ہمکنار کرایا۔

جاوید میاں داد اپنے اس چھکے کے بارے میں کہتے ہیں کہ میں 113 گیندوں پر110 رنز بنانے کے بعد بھی گیند کو بہتر طریقے سے دیکھ پا رہا تھا، فیصلہ کر لیا تھا کہ گیند بلے پر آئی تو باؤنڈری کے پار ہوگی، ياركر پھینکنے کی کوشش میں شاید گیند شرما کے ہاتھ سے پھسل گئی جومیرے لیے موزوں ثابت ہوئی، لیگ سٹمپ پر ایک اچھی اونچائی والی فل ٹاس گیند پر میں نے بیٹ گھمایا اورچھکا لگ گیا،امپائر کے اشارے سے قبل ہی ساتھی بیٹسمین توصیف احمد کے ساتھ پویلین کی جانب دوڑ پڑا تھا، ہم جیت گئے اور پاکستان جیت گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں